علاقائی

لاہور:پانی کے عالمی دن کے موقع پر زیر اہتمام ’’ پانی بچاؤ ، ملک بچاؤ ‘‘ کے موضوع پر ایک مذاکرہ منعقد کیا جائے گا

لاہور﴿پریس ریلیز ﴾کسان بورڈ پاکستان کے جنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان روہاڑی نے اپنے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ 22مارچ بروز جمعرات بوقت تین بجے سہ پہر بمقام ہمدرد ہال لاہور میں کسان بورڈ پاکستان کے زیر اہتمام ’’ پانی بچائو ، ملک بچائو ‘‘ کے موضوع پر ایک مذاکرہ منعقد کیا جائے گا ۔ جس کی صدارت کسان بورڈ پاکستان کے نائب صدر سر فراز احمد خان کریں گے ۔مجلس مزاکرہ سے جماعت علیشاہ ، فیپ کے مرکزی رہنمائ وسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سیف اللہ منصور ، سابق وفاقی وزیراور ماہر زراعت سلطان علی چوہدری ، سابق وزیر قانون ایس ایم ظفر ، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمائ و سابق ایم این اے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ و دیگر رہنمائ اظہار خیال فرمائیں گے ۔ ملک کے مایہ ناز دفاعی ماہر جنرل حمید گل اپنا پیغام بھیجیں گے۔ سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان سٹیج سیکرٹری ہونگے۔ ،کسان بورڈ پاکستان کے جوائنٹ سیکرٹری اختر فاروق میواستقبالیہ کمیٹی کے سربراہ ہونگے ۔ ملک محمد رمضان روہاڑی نے کہا ہے کہ ایسے مذاکرے ، سیمینار اور جلسے لوگوںکی رائے عامہ کو بیدار کرنے کا ایک ذریعہ ہوتے ہیں اور قومی مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرنے کا موجب بنتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  لاہورمیں نہر میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker