علاقائی

لاہور:کلرکوں کااپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

لاہو(نامہ نگار) لاہور میں سرکاری محکموں کے کلرکوں نے مہنگائی کے خلاف اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے ریلی نکالی اور پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے نکالی گئی جو پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرین حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے ، مقررین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ اور کنڑیکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ 25 اپریل تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو پارلیمنٹ ہاوٴس کا گھیراو کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: نااہل حکمران کروناسے زیادہ خطرناک ہیں: محمدناصراقبال خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker