علاقائی

لاہور:نیٹو سپلائی بحال ہونی چاہئے، غلام احمد بلور اے این پی

لاہور(نامہ نگار) وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بحال ہونی چاہئے، امریکا سے دشمنی مہنگی پڑسکتی ہے، وزیراعظم کو سزا ہو یا وہ بری ہوں دونوں صورتوں میں ان کا قد بڑھے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے لاہور میں ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ اقتصادی حالات میں امریکا سے دشمنی مہنگی پڑسکتی ہے، نیٹو سپلائی بحال ہونی چاہئے۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ منظوری اور امریکا انجن دے تو مال گاڑیوں سے نیٹو سپلائی کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سزا ہو یا وہ بری ہوں دونوں صورتوں میں ان کا قد بڑھے گا۔ انہوں نے پنجاب میں مسلم لیگ نواز کی جانب سے لیپ ٹاپ کی تقسیم کو طلبا سے دوستی کے ساتھ انتخابی مہم بھی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں  چاروں لڑکیوں کے زندہ ہونے کے ثبوت مل گئے، فرزانہ باری رہنما انسانی حقوق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker