علاقائی

لاہور:بجلی کی طویل بندش اورلوڈشیڈنگ کے خلاف تاجربرادری سڑکوں پرنکل آئی

لاہور﴿نامہ نگار﴾بجلی کی طویل بندش اور لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئی اورسراپا احتجاج بن گئی، گزشتہ روز مال روڈ، بیڈن روڈ اور ہال روڈ کے دکانداروں نے ریگل چوک پراکٹھے ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا، مال روڈ بلاک کردی، ٹائر جلائے اور احتجاجاً بجلی کے بل نذر آتش کردیئے، تفصیلات کے مطابق ان مارکیٹوں کی تاجر برادری نے بجلی کی بار بار بندش پراحتجاج کیا اور اعلان کیا کہ اگر واپڈا نے دو روز کے اندر اندر بجلی کا مسئلہ حل نہ کیا تو تاجرروزانہ کی بنیادپر احتجاجی مظاہرے کرے گی، تاجر رہنمائوں نے کہا کہ کام کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نے انڈسٹری کو تباہ وبرباد کر کے رکھ دیا، بجلی کے بغیرکاروبار تباہ اور اس سے وابستہ افراد کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا نقصان ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کرتے ہوئے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کررہی ہے اگر سلسلہ یہی رہا تو مال روڈ سمیت تمام مارکیٹوں کو احتجاجاً بند کردیا جائے گا اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی روک دی جائے گی، احتجاج کی وجہ سے مال روڈ کے اطراف بھی ٹریفک کا بلاک رہا۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی:انصاف کو چند لوگوں تک محدود نہیں ہونا چائیے بلکہ سب کے لئے ہونا چائیے۔ شازیہ مری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker