پاکستان

لاہور:گورنر پنجا ب نے 20اضلاع کے ڈی سی اوز کو 20 سے 19 گریڈ میں کردیا

لاہور(نامہ نگار) گورنر پنجاب نے صوبے کے 20 اضلاع کے ڈی سی اوز کا عہدہ گریڈ 20 سے گریڈ 19 کردیا، باقی 16 اضلاع کے ڈی سی اوز گریڈ 20 کے ہوں گے۔ گورنر پنجاب نے صوبے کے 20 اضلاع میں ڈسڑکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر کا عہدہ گریڈ 20 سے گریڈ 19 کا کر دیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جن اضلاع کے ڈی سی اوز کے عہدے گریڈ 19 کیے گئے ہیں ان میں اٹک، بہاولنگر، بھکر، چکوال، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، خانیوال، خوشاب، لیہ، لودھراں، منڈی بہاوٴالدین، میانوالی، نارووال، ننکانہ صاحب، پاک پتن، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  افغان خفیہ ایجنسی کی پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کی کوشش ناکام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker