علاقائی

لاہور:بجلی کےبحران پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تاجروں کی کال پر ہڑتال کے موقع پر مال روڈ پر تاجر دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے

لاہور﴿نمائندہ خصوصی﴾ملک میں بجلی کے بدلتے ہوئے بحران اور پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تاجروں کی کال پر ہڑتال کے موقع پر مال روڈ پر تاجر دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے بند دکانیں زبردستی کھلانے پر نعیم میر گروپ اور سہیل بٹ گروپ میں ہاتھا پائی کی نوبت آگئی اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی اس موقع پر پولیس نے دونوں گروپوں میں ہونے والے تصادم پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے جا اضافہ اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجروں کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کال پر مال روڈ کے تاجر دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے نعیم میر گروپ جو پہلے ﴿ن﴾ لیگ میں تھے بعد ازاں ن لیگ سے فارغ ہونے پر نعیم میر خود دوکانیں زبردستی کھلاتے رہے جبکہ سہیل بٹ گروپ نے دکانیں بند رکھنے کے لیے میگا فون پر ہڑتال کا اعلان کرتے رہے۔ جس پر سہیل بٹ گروپ کے لیاقت جٹ کو نعیم میر گروپ کے لوگوں نے مارا جس پر بات بڑھنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا اور دونوں گروپوں سے میگا فون اپنے قبضے میں لے لیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker