پاکستان

لاہور: پنجاب کے صوبائی وزیر محنت سردار دوست محمد کھوسہ نے استعفٰی دے دیا۔

لاھور(نام نگار) سابق وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر محنت دوست محمد کھوسہ نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، وزیراعلی میاں شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دوست محمد کھوسہ کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کيا گیا تھا ، جس ميں ان کے خلاف سابق بيوي اداکارہ سپنا کے اغوا اور قتل کے شبے کي دفعات شامل کي گئي ہيں ۔۔۔ دوست کھوسہ کي جانب سے سپنا کے والد مثل خان کے خلاف بھي اغوا کا مقدمہ درج کيا گيا تھا۔ لاہور ہائي کورٹ کے حکم پر دونوں مقدمات درج کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق ۔۔ سپنا اغوا کیس میں دباؤ بڑھنے پر دوست کھوسہ نے استعفیٰ دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button