شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / لاہور: باغی رہنما جاوید ہاشمی کا لاہور میں شاندار استقبال

لاہور: باغی رہنما جاوید ہاشمی کا لاہور میں شاندار استقبال

لاہور: لاہور پہنچنے پر باغي رہنما جاوید ہاشمی کا شاندار استقبال کیا گیا۔گوجرانوالہ میں جے یو آئی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ملتان میں دفاع پاکستان کانفرنس کے شرکا نے وطن عزیز کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے تو پورا علاقہ باغی باغی کے نعروں سے گونج اٹھا۔ فرط جذبات سے سرشار کارکنوں نے اپنے رہنما پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پھر اسے کاندھوں پر اٹھا لیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک بار پھر فرسودہ نظام سے بغاوت کا اعلان کیا تو عوام کا جم غفیر بھی ان کا ہم زبان ہو گیا ۔ جمعیت علمائے اسلام آج گوجرانوالہ میں اپنی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔لاہور سے کارکنوں کی ریلی گوجرانوالہ روانہ ہوئی تو گاڑیوں کی قطاریں لگی تھیں ۔۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خانہ بدوش سیاستدان کیمپ بدل رہے ہیں لیکن تبدیلی نعروں سے نہیں آتی۔ ادھر ملتان کی دفاع پاکستان کانفرنس میں کئی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اپنا حصہ ڈالا ۔۔ یہی وجہ تھی کہ جلسہ گاہ رنگے برنگے پرچموں کا حسین امتزاج بنی نظر آئی ۔۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اداروں کی ٹوٹ پھوٹ اور ناقص کارکردگی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے جلسوں میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ شہریوں کا سیاسی شعور

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گی
error: Content is Protected!!