تازہ ترینعلاقائی

علامہ اقبال مسلمانوںکوغلامی سے نجات دلانے کیلئے جداگانہ قومیت کااحساس اجاگرکیا،راؤناصرمیئو

لاہور ﴿ پ ر ﴾علامہ محمد اقبال(رح) جنوبی ایشیا کی ان جلیل القدر ہستیوں میں شامل ہیں جنہوں نے اس خطے کے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کیلئے جداگانہ قومیت کا احساس اجاگر کیا اور علیحدہ وطن کا تصور دیا۔ تاریخ کے اوراق ان کی بصیرت ، فراست، معاملہ فہمی اور دوراندیشی نیز قوم سے انکی خیر خواہی کی روشنی سے جگمگارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رائوناصرعلی خان میئونے مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال(رح) کے 74ویں یوم وفات پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پررائوناصرعلی خان میئونے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال نے نئی نسل کو اسلامی تعلیمات پر مبنی اخلاقی و سیاسی شعور دیاہے ۔ آج کی نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ روحانی و اخلاقی تعلیم و تربیت سے مالا مال ہو اور اپنی تہذیب و تمدن کو ترقی کی بنیاد بنائے ، اپنے تاریخی ورثے پر فخر کرتے ہوئے اسے روشن مستقبل کی تعمیر کے لئے کام میں لائے ۔ تقریب میںسینئر صحافی وکالم نگارامتیازعلی شاکر نے بھی خطاب کیا ۔امتیازعلی شاکرنے طلبائ پر زور دیا کہ وہ افکار اقبال کا نہ صرف مطالعہ کریں بلکہ اپنی زندگیوں کو اقبال (رح)کی تعلیمات سے ہم آہنگ کریں ، اغیار کی بجائے اپنے قوت بازو پر بھروسہ کریں اور تعلیمی و سیاسی میدانوں میں مسلسل کوشش سے ترقی کو ممکن بنائیں نیز اپنے اندر ’’شاہین‘‘ اور ’’مرد مجاہد‘‘کی خصوصیات پیدا کریں۔ امتیازعلی شاکرنے مزید کہا کہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو اسلامی تشخص فراہم کیا۔ ہمیں چاہیے کہ حضرت علامہ محمد اقبال(رح) کے نظریے کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی جمہوریہ ملک بنانے کے لئے کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں  ”حمیت وغیرت کی پہچان۔۔افواج پاکستان“

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker