لاہور(نامہ نگار) لاہورمیں تاجر برادری نے شہدائے سلالہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی یادگارپر پھول چڑھائے ۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز اور دیگر تاجر رہنماء پنجاب اسمبلی کے سامنے شہدائے سلالہ کی یادگارپر جمع ہوئے ،پھول چڑھائے اور دیے روشن کیے، خالد پرویز کا کہنا تھا کہ تاجر برادری پاک افواج کے شہیدوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کیے، اس موقعے پر گیاری سیکٹر میں برفانی تلے دبے پاک فوج کے جوانوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
You must be logged in to post a comment.