تازہ ترینعلاقائی

ملعون عیسائی پادری کی جانب سےقرآن مجید کوجلانے کاعمل دہشت گردی ہے:راوناصرمیئو

لاہور ﴿ پریس ریلیز ﴾پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے سینئرنائب صدررائوناصرعلی خان میئونے کہا ہے کہ ملعون عیسائی پادری کی جانب سے قرآن مجیدکوجلانے کاعمل بڑی دہشت گردی ہے اس کے عمل کوامریکی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے جس نے ابھی تک اس کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی،مسلمان ممالک اس حوالے سے امریکہ سے شدیداحتجاج کرنے کیساتھ ساتھ امریکہ سے تعلقات کے حوالے سے نظرثانی بھی کریں۔ان خیالات کا اظہاررائوناصرعلی خان میئونے ملعون امریکی عیسائی پادری ٹیری جونزکی جانب سے دوبارہ قرآنی نسخے نذرآتش کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ دین اسلام کی حقانیت سے متاثرہوکرروزانہ ہزاروں غیرمسلم بالخصوص عیسائی اسلام قبول کررہے ہیں جن میں سے زیادہ ترکاتعلق امریکہ اوریورپی ممالک سے ہے اسی وجہ سے ٹیری جونزجیسے انتہاپسندحقائق جھٹلانے کیلئے ناپاک حرکتوں پراترآتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیری جونزنے پہلے بھی ناپاک حرکت تھی مگرامریکہ حکومت نے کوئی کاروائی نہیں کی جس سے پتہ چلتاہے کہ وہ بھی پادری کے ناپاک عمل میں برابرکی شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں  قصور: غیرت کے نام پر 3 افراد قتل، ورثا کا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker