پاکستانتازہ ترین

لاہور:پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرارداد جمع

لاہور(نامہ نگار سے)  جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔قرارداد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے ارکان کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ جس میں میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی منظورکردہ قرارداد پرعمل کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں بھی جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں قرارداد منظور کی جائے۔ تاکہ آئین میں ترمیم کر کے نیا صوبہ بنانے کے عمل کا آغاز ہو سکے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انتظامی بنیادوں پر نیا صوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔ الگ صوبہ حاصل کرنے کی جنوبی پنجاب کے محروم اور پسے ہوئے طبقے کی دیرینہ خواہش ہے۔ اس لئے پنجاب اسمبلی اس کے حق میں قرارداد منظور کرتے ہوئے نیا صوبہ بنانے کی راہ ہموار کرے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: سانحہ اسلام آباد کے بعد ڈسکہ میں بھی سیکورٹی کے انتظامات سخت ، اضافی نفری تعینات، پولیس ذرائع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker