پاکستان

لاہور: سینئر ڈاکٹروں کی معطلی، ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات کے ری ایکشن سے 112 ہلاکتوں پر حکومت نے ایک روز پہلے چیف ایگزیکٹو پروفیسر اظہر سمیت کئی سینئر ڈاکٹر معطل کر دئیے تھے۔ سینئر ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی پر ینگ ڈاکٹرز نے آج سے صوبے بھر کے اسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں ہڑتال کی کال تھی تاہم اسے بعد میں واپس لے لیا گیا

چیف ایگزیکٹو کاڑڈ یا لوجی لاہور پروفیسر محمد اظہرکواو ایس ڈی بنائے جانے اور کئی سینئر ڈاکٹروں کی معطلی کے بعد انہیں بچانے کے لئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میدان میں آگئی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سنیئر ڈاکٹروں کی معطلی اور تبدیلی کے خلاف آج سے لاہور کے اسپتالوں کے آوٹ ڈورز بند رہیں گے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ ادویات کی خریداری اور فراہمی پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے، معطل کئے جانے والے ڈاکٹرز بے قصور ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ فیصل آباد میں بھی ینگ ڈاکٹرز نےآج سے آوٹ ڈور غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!