لاہور﴿نامہ نگار﴾ممتازتاجرہنما وانجمن تاجران فیروزپورروڈکاہنہ نوکے صدرراؤناصرعلی خان میئوکو انجمن تاجران لاہورکا نائب صدر منتخب کرلیا گیا،ان سے ان کے عہدے کا حلف وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی عرفان منان نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران لیا۔اس موقع پر انجمن تاجران لاہور کے نومنتخب صدرشاہدبلال اور جنرل سیکرٹری شاہداقبال ڈار ،مرکزی جنرل سیکرٹری محمدنعیم میرسمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع پر انجمن تاجران لاہورکے نومنتخب نائب صدر راؤناصرعلی خان میئو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجروں کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہیں۔اور وہ ان مسائل کے حل کے لئے تاجر وں کے ساتھ مل کر ترجیحی بنیادوں پراقدامات کرینگے۔دریں اثنا راؤناصرعلی خان میئو کو انجمن تاجران لاہور کے نائب صدر منتخب ہونے پر کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدروسینئرکالم نگار ایم اے تبسم،نائب صدرامتیازعلی شاکر،فنانس سیکرٹری ساحرقریشی ودیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔راؤناصرعلی خان میئوکوانجمن تاجران مین فیروزپورروڈکاہنہ نوکے مرکزی عہدیداران نے بھی انجمن تاجران لاہورکا نائب صدربننے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
You must be logged in to post a comment.