پاکستانتازہ ترین

ایل پی جی کی قیمت میں 5روپےفی کلوگرام کمی

لاہور(نامہ نگار) ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سات ہزار روپے فی ٹن کمی کرنے سے ایل پی جی کی قیمت مزید پانچ روپے فی کلو کم ہوگئی ہے۔ اس کمی کے بعد لاہور میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت پچانوےروپے ،سندھ میں نوے روپے،خیبر پختونخواہ میں سو روپے،آزاد کشمیر میں ایک سو پانچ روپے ناردرن ایریاز میں ایک سو پندرہ روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ایک ماہ پہلے تک ایل پی جی کی فی کلو قیمت کراچی میں ایک سو تیس اور شمالی علاقاجات میں ایک سو پچاس روپے فی کلو تھی آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسیئشن کے چیرمین عبدالہادی خان کے مطابق اوجی ڈی سی ایل کے بعد اب امید ہے کہ پارکو اور دیگر ایل پی جی تیار کرنے والی کمپنیاں بھی قیمت کم کریں گی جس سے ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم اور قتل عام کے خلاف ہلہ میں عوام کا احتجاجی مظاہرہ نعرے بازی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker