لاہور﴿ نامہ نگار ﴾گزشہ روزکاہنہ نو کے نواحی گائوں کچوانہ میں ہزار روپے کا جعلی نوٹ چلاتے ہوئے جاوید میئوکو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ جاوید کا دوسراساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔تفصلات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت ملزم نے کاہنہ نو کے نواحی گائوں کچوانہ میں موجود سلیم کریانہ سٹور سے چھ کلوچینی خریدی اور ایک ہزار کا جعلی نوٹ دکان دار کو دیا ۔دکانددار سلیم کو پتہ چل گیا کہ ہزار روپے کا نوٹ جو ملزم نے دیا تھا وہ جعلی ہے۔دکاندار سلیم نے ملزم جاویدکوموقع پرپکڑ لیا۔جبکہ جاوید کا دوسرا ساتھی اپنی موٹرسائیکل ہنڈا 100﴿lzy5120﴾بلیک موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ دکاندارسلیم نے بتایا کہ یہی شخص دو مرتبہ پہلے مجھے ہزرا،ہزار کے جعلی نوٹ دے چکا ہے ۔اس لیے میں پہلے سے ہی محتاط تھا ۔ملزم جاوید کو کاہنہ پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔رابطہ کرنے پر تفیشی آفیسر محمد ارشادنے بتایا کہ ملزم اکیلا نہیں ہے۔اس کے پیچھے ایک بڑا گروہ ہے ۔تفیشی آفیسر محمد ارشاد نے اس بات کاعزم کیا ہے کہ وہ اس ملک دشمن گروہ کو بے نقاب کر کے ہی دم لیں گے ۔اور ملزمان کو قرار واقع سزا سے کوئی نہیں بچا سکتا
You must be logged in to post a comment.