تازہ ترینعلاقائی

مخالفین مجھے جان سےمارنااورجائیدادپرقبضہ کرنا چاہتے ہیں،بابا محمدحیات

لاہور﴿ نامہ نگار ﴾کاہنہ نوکے نواحی علاقے موضع شریف پارک کے رہائشی بزرگ بابا محمدحیات نے کہا ہے کہ مخالفین مجھے جان سے مارنا اور میری جائیدادپرقبضہ کرنا چاہتے ہیں،مجھے اور میری بیوی کوتحفظ فراہم کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار بابا محمدحیات نے گزشتہ روز تھانہ کاہنہ میں دی گئی ایک درخواست میں کیا ،بابا محمدحیات نے بتایا کہ 22/10/09کوحنیف نے مجھ سے تین مرلے جگہ بمعہ ایک کمرہ سوا دولاکھ میں خریدی۔جس میں سے حنیف نے مجھے ایک لاکھ روپے موقع پر دیدئے جبکہ بقایا رقم 15/04/10تک دے کر رجسٹری کروانی تھی۔لیکن مجھے آج تک بقایا رقم نہ مل سکی۔جب کہ وقت گزرنے کے بعد میں نے محمدحنیف کوعدالتی نوٹس بھیجا،جس پر محمدحنیف نے کہا کہ آپ چالیس ہزارروپے لے لوباقی رقم بعد میں دیدوں گا،جس کا میں نے انکار کردیا ۔جس پر محمدحنیف نے مجھے گالیاں دینی شروع کردیں۔اور قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔اور کہا کہ اگر اب رقم کا تقاضا کیا توتم اور تمہاری بیوی اپنی جان سے ہاتھ دو بیٹھو گے تمہاری کون سی اولاد ہے ،جو ہم سے بدلہ لے سکے ۔محمدحیات نے بتایا کہ میری اولاد نہیں ہے اور مخالفین امانت مسیح ،محمدحنیف ،سجاد اور دیگر نے میرے گھرپر آگ بھی لگائی اور میرے گھرپر فائرنگ بھی کی گئی ،مجھے اور میری بیوی کومارنے کی کوشش کی جس پر محلے داروں نے مل کر آگ بجھائی۔بابا محمدحیات نے مقامی انتظامیہ سے کہا کہ وہ محمدحیات،امانت مسیح ،سجاد ودیگرکوپکڑکر ان کوقرارواقع سزا دی جائے۔اور میری جگہ امانت مسیح ،محمدحنیف سے واگزار کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button