تازہ ترینعلاقائی

کاہنہ نو:عوام گٹروں کا گندہ پانی پینے پرمجبور،انتظامیہ کے کانوںپرجوںتک نہ رینگی

لاہور﴿امتیازعلی شاکر﴾ کاہنہ نو اور اس کے نواحی علاقوں کے لوگ گندہ پانی پینے اور استعمال کرنے سے متعدد موذی امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں اموات کا خدشہ ہے یہ باتیں کاہنہ نو کے عوام نے واسا اور محکمہ ہیلتھ کے خلاف احتجاج کے دوران کیں۔انہوں نے کہا کہ بارش کے دنوں میں گٹرابل پڑتے ہیں،جن کا گندہ ،زہریلا پانی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے اور لوگ گندہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں بدبودار آلودہ پانی استعمال کرنے کی وجہ سے متعدد افراد ٹائفائیڈ ،ہیپاٹائٹس اور معدے کی خطرناک بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں اور یہ بیماریاں تیزی سے مزید پھیل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ علاقہ کے ایم این اے طارق شبیر ،ایم پی اے فاروق گھرکی نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر واٹر ٹریمٹنٹ پلانٹ کے لئے جوجگہ مہیا کی گئی تھی اس کوبھی انہوں نے کرائے پر دیدیا،اورپنجاب حکومت کی طرف سے منظوری اور منصوبے کے افتتاح کے باوجود بھی کئی سالوں سے کاہنہ نوکی عوام صاف پانی ملنے کی سہولت سے استفادہ حاصل نہ کرسکے،اہل علاقہ آج بھی گندہ اور زہریلا پانی پینے پر مجبور ہیں، اہل علاقہ نے کہا کہ صاف پانی کے لئے واٹرٹریٹمنٹ فوری لگایا جائے تاکہ لوگوں کو استعمال کے لیے صاف پانی مہیا ہوسکے مگر یہ وعدہ آج تک پورا نہیں کیا گیا لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر صاف پانی کے فوری انتظامات نہ کیے گئے تو عوام ہر سطح پر شدید احتجاج کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں  گستاخانہ فلم پرپا بندی لگائی جائے،ملک ساجداعوان۔انفارمیشن سیکریٹری سی سی پی پنجاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker