علاقائی

لاہور: بابراعوان کےعمرے پرشیطان نےاحتجاج کیا،رانا ثنا اللہ

لاہور(ڈیسک رپورٹر) پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ بابر اعوان کے عمرے پر جانے سے وہاں شیطان نے احتجاج کیا ہے۔ وہ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ شیطان نے احتجاج اس لئے کیا ہے کہ اگر بابر اعوان کو ان کے گناہوں کی معافی مل گئی تو میں اکیلا رہ جاؤں گا۔ یادرہے رانا ثنااللہ پہلے بھی بابر اعوان کو آڑے ہاتھوں لے چکے ہیں۔ اس سے پہلے رانا اللہ نے تنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ”نوٹس ملیا ککھ نہ بچیا، کیوں سوہنیا دا گلا کراں میں لکھ واری توبہ توبہ کراں“۔ رانا ثنااللہ نے کل پنجاب اسمبلی میں اپنے بیانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان پر کسی سے معافی نہیں مانگوں گا، جو جس طرح بات کرے گا اسے ویسا ہی جواب ملے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف اپوزیشن سے رابطے کررہےہیں، جب کہ اس معاملے میں اتفاق رائے طے پاگیا ہے فروری میں حکومت چلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button