تازہ ترینعلاقائی

کاہنہ نومیں ناجائزتجاوزات کے خلاف آپریشن ہونے کے باوجود’’ناجائز‘‘تجاوزات جوں کی توں۔

لاہور﴿ امتیاز شاکر﴾کاہنہ نومیں گزشتہ روز ٹی ایم او نشترٹائون رانا محمدادریس کی سربراہی میں ناجائزتجاوزات کوختم کروانے کے لئے آپریشن کیا گیا ،لیکن آپریشن کرنے کے باوجود بھی ناجائزتجاوزات تا حال جوں کی توں ہی رہیں۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ نومیں یوسی 146کے سی او ملک مخدوم کی سرپرستی میں عملہ کاروائی کرتا ہے اور ،من پسند لوگوں سے ’’رشوت‘‘لے کر انہیں کچھ نہیں کہا جاتا جبکہ جوغریب ریڈھی بان ان کو ’’رشوت ‘‘نہیں دیتے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سی او ملک مخدوم جوکہ ٹی ایم اونشترٹائون کا ’’کار خاص‘‘ہے ،نے اپنے کارندے چھوڑرکھے ہیں جوروزانہ کی بنیاد پر ریڈھی بانوں،ٹھیلے والوں ،تھڑے پر بیٹھے لوگوں سے ’’رقم‘‘کی وصولی کرتے ہیں۔جوٹی ایم او نشترکالونی رانا محمدادریس،کرنل ﴿ر﴾ محمدیونس اور سی او یوسی 146ملک مخدوم کی جیبوں میں جاتے ہیں جس کی وجہ سے کئی بار ناجائزتجاوزات کے خاتمے کے لئے کاہنہ نومیں آپریشن کئے گئے مگر ’’ناجائز تجاوزات‘‘جوں کی توں ہی رہیں اور علاقے کے مکینوں کا بازاروں سے گزرنا دشوار ہوگیا۔زرائع نے مزیدبتایا کہ کچھ من پسند لوگوں کوآپریشن سے پہلے ہی اطلاع دے دی جاتی ہے کہ آج آپریشن ہونے والا ہے تم ناجائزتجاوزات کچھ دیر کے لئے ہٹا لو

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ بنانے کی سفارش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker