تازہ ترینعلاقائی

حلقہ 129اور159سے چودھری یعقوب کی نامزدگی سے رحمانی برادری کاتعلق نہیں:رحمانی برادری

لاہور﴿ امتیاز شاکر ﴾حلقہ 129اور159 سے چودھری یعقوب کماہاں کی نامزدگی رحمانی برادری کے چند مفاد پرست لوگوں کی رائے ہے ۔مفاد پرست ٹولے کی رائے سے رحمانی برادری کا کوئی تعلق نہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق جنرل کونسلر اشفاق عرف بھولا رحمانی نے گزشتہ روز رحمانی برادری کے نوجوانوں کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وفد کی صدارت غلام مصطفیٰ بھٹی نے کی ملاقات میں سجاد علی شاکر،اکبر بھٹی ،اشفاق سلطانی،مشتاق احمد رحمانی،سخاوت علی ،محمد سلیم رحمانی ،ڈاکٹرمحمد اکرام ،اصغر علی رحمانی،یونس شاد، محمد اکرم رحمانی ،محمد عرفان رحمانی ،نذیر احمد رحمانی،بلال احمد رحمانی اور دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر غلام مصطفی بھٹی نے کہا کہ پچھلے 64سال سے رحمانی برادری کے چند مفاد پرست لوگ برادری کے نام پرکاروبار کررہے ہیں ،لیکن اب برادری اس مفاد پرست ٹولے کی حمایت نہیں کرے گی اور ووٹ کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا ۔اس موقع پر سجاد علی شاکر نے کہا کہ نوجوان کمر باند ھ لیں مستقبل کے فیصلے ہم خود کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کا سرمایہ ہیں اور جب تک نوجوانوں کواپنے فیصلوں میں شامل نہیں کیا جاتا نوجوان کسی بھی مفاد پرست ٹولے کی حمائت نہیں کرینگے۔سجاد علی شاکرنے مزید کہا کہ یہ مفاد پرست ٹولہ جب بھی الیکشن آتا ہے اپنے مفادات کوترجیح دینے کے لئے کمربستہ ہوجاتا ہے۔اور اپنے مفاد حاصل کرنے کے بعد رحمانی برادری کو پس پشت ڈال دیا جاتا ہے،جس سے اس مفاد پرست ٹولے کے خلاف رحمانی برادری کے سرکردہ بزرگ اور نوجوان طبقہ ایک ہیں۔اور ایسی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔اور نہ ہی چودھری یعقوب کماہاں سے کوئی تعلق ہے۔چودھری یعقوب کماہاں کبھی پیپلزپارٹی کے بینرتلے اور اب کسی دوسری پارٹی میں شامل ہوکراپنے مفاد کی جنگ لڑرہا ہے جس سے رحمانی برادری کا کوئی بھی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سانحہ جعفرایکسپریس کے زخمیوں کی عیادت کیلئے خصوصی طیارے میں سبی پہنچے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker