پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی حکومت ہٹاؤ الیکشن کراو تحریک پرمتفق

لاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی نے حکومت ہٹاؤ، الیکشن کراو تحریک پر اتفاق کر لیا ہے  دونوں جماعتوں کي قیادت نے کارکنان کو مخالف بیان بازی سے روک دیا ہے۔  مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کی حکومت ہٹاؤ الیکشن کراؤ تحریک کا ایجنڈا اور مطالبات کی فہرست تیار کرنے پر مشاورت کی جارہی ہے۔  مشاورتی عمل میں ن لیگ کی جانب سے راجہ ظفرالحق، پرویز رشید اور سعد رفیق جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت بلوچ، فرید پراچہ اور میاں مقصود شامل ہیں۔ مطالبات پر اتفاق رائے کے بعد میاں نواز شریف اور پروفیسر منور حسن اسکی منظوری دیں گے۔ جماعت اسلامی کے زرائع کے مطابق دونوں جماعتیں ایجنڈا اور مطالبات مشترکہ بنائيں گے جبکہ انکے  احتجاج کا طریقہ کار اور علاقے الگ الگ ہونگے جبکہ احتجاجوں میں دونوں جماعتوں کے کارکنان کو شرکت کے لئے کہا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  گوادر:شعبہ صحافت کے دوام کے لیے کوشش این، یو،جے کے زیراہتمام سیمینار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker