تازہ ترینعلاقائی

جی ٹی روڈ،رانا ٹاؤن کےرہائشی بنیادی سہولیات،پانی،بجلی،سوئی گیس سے محروم

لاہور﴿ نامہ نگار ﴾جی ٹی روڈ،رانا ٹائون لاہور کے رہائشی بنیادی سہولیات ،پانی ،بجلی،سوئی گیس سے محروم ،تفصیلات کے مطابق چکوک روڈ،مہران ٹائون،رانا ٹائون اور اسکی نواحی آبادیاں بھی ان بنیادی سہولیا ت سے محروم ہیں ،ان علاقوں میں گٹرکا گندہ پانی ’’زہریلا‘‘بن چکا ہے،جس کو پینے سے عوام طرح طرح کی موذی امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔جس سے بچے گیسڑو،یرقان جیسی موذی امراض کا شکار ہوچکے ہیں،اہل علاقہ نے کئی بار متعلقہ حکام کواس بارے میں درخواستیں بھی دیں مگر کوئی بھی پرسان حال نہ ہوسکا،جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب تو دور ،دراز دیہاتوں میں بھی سوئی گیس جیسی سہولیات کو یقینی بنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار رفاعی و سماجی کارکن ماجد امین اور معززین علاقہ نے ایک اجتماہی میٹنگ کے دوران کیا ،انہوں نے وزیراعلیٰ سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے بجلی کے ٹرانسفارمر بھی اپنی مدد آپ کے تحت لگائے ہیں جو آئے روز جل جاتے ہیں ،آج تک حکومت نے ہماری کوئی مدد نہیں کی ،لہذا ہم بھی پاکستانی عوام ہیں ہمیں بھی حکومت کے فنڈ سے تمام سہولیات فراہم کی جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے قریب ہی سے گیس گزرتی ہے لیکن علاقے کو سوئی گیس جیسی سہولت نہ دے کر علاقے کے مکینوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔اہل علاقہ نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت کے دعوے ہیں کہ خوشحال پنجاب لیکن یہ سب توکہیں بھی نظرہی نہیں آتا۔اہل علاقہ نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمارے علاقوں کی طرف بھی خصوصی توجہ دیں اور ہمیں بھی ضروریات زندگی کی سہولیات دیں ۔

یہ بھی پڑھیں  CCPO لاہورکی پولیس مقابلہ میں زخمی ہونیوالےمولوی عبدالستار کی عیادت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker