تازہ ترینعلاقائی

حکومت پنجاب کےگندم خریدنے کےدعووں کومحکمہ فوڈ قصورنےہوامیںاُڑادیا

لاہور ﴿ پر یس ریلیز ﴾ ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے ضلع قصور کے کسانوں کی شکایات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ اس سال حکومت پنجاب نے گندم خریدنے کی پالیسی کے دوران قدم قدم پر کسانوں کو دھوکہ دیا ۔ گندم خریداری کے شیڈول میں بار بار تاریخوں میں تبدیلی کر کے عام کسانوں کی حوصلہ شکنی کر کے انہیں اپنی گندم اونے پونے مڈل مینوں ، مسلم لیگ ن کے چہیتے فلور مل مالکان بیچنے پر مجبور کیا ۔ بار دانہ کی تقسیم کے لئے پہلے پہلے پندرہ اپریل پھر یکم مئی اور پھر پانچ مئی کو تاریخوں کا اعلان کیا گیا ۔ جبکہ اپنے چہیتے متوالوں کو بار دانہ انکے گھروں میں پہنچا دیا گیا ۔ گندم خریدنے کی آ خر ی تاریخ پانچ مئی بتائی گئی اور جب کسان گندم فروخت کر نے کے لئے سینٹروں تک آئے تو تاریخ آگے بڑھا دی گئی ۔ جس سے گندم کے بھرے ٹرالے کئی کئی رو ز سینٹروں پر کھلے آسمان تلے پڑے رہے اور اب شیڈول کے مطابق بار دانہ کی تقسیم 31مئی تک کی تاریخ دی مگر 25مئی کو ہی بار دانہ کی تقسیم بند کر دی گئی اور ضلع قصور کے تمام سینڑوں پر آئے ہوئے سینکڑوں کسانوں کو مایوس واپس لو ٹا دیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ نے 25تاریخ کو عام کسانوں کے لئے بار دانہ کی تقسیم بند کرنے کا بہانہ بنا کر بار دانہ با اثر افراد اور اپنے من مانے آ ڑھتیوں اور مڈل مینوں کو دیکر لاکھوں روپے کمانے کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دانہ دانہ گندم خریدنے کے تمام دعوے محکمہ فوڈ نے ہوا میں اُڑا دئیے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ فوڈکو ضلع قصور میں عام کسانوں کے لئے پانچ روز پہلے بار دانہ بند کرنے کی تحقیقات کرائیں جائیں اور آخری دانہ خریدنے تک سینٹر بند نہ کئے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button