تازہ ترینعلاقائی

شہباز شریف چھ جون کو پنجاب کی یو تھ پا لیسی کا ا علا ن کر یں گے۔رانا مشہود

لاہور﴿نامہ نگار﴾ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چھ جون کو پنجاب کی یو تھ پا لیسی کا ا علا ن کر یں گے پنجاب پہلا صوبہ ہو گا جو نو جوانوں کے لیے یو تھ پا لیسی کا ا علان کر نے جا ر ہا ہے اور دو ما ہ بعد پنجا ب پاکستان کا ہی نہیں بلکہ دنیا کا سب سے بڑا یو تھ فیسٹول کا آغا ز کرنے جا ر ہا ہے جس میں چا ر کر وڑسے ز ا ئد کھلا ڑی حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی یو تھ پا لیسی کی تشکیل میں پا کستان کی تا ریخ میں پہلی با ر نو جوانوں کے رائے اور ان کے مسا ئل کو سا منے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو جوان کسی بھی ملک کی تر قی میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 6جون کو یوتھ پالیسی کے اجرا کے حوالے سے کی جانے والی میٹینگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں ند یم الحسن آصف پر نسپل سیکٹری ٹو چیف منسٹر پنجاب، ہا رون احمد خان سیکٹری یو تھ آریکا لوجی، سپورٹس، ٹورزیم، محی الدن وا نی سیکڑیٹری انفارمیشن، میاں نصیر احمد ایم پی اے، عثمان انور ڈی جی سپورٹس، شا ہد اقبال ڈپٹی سیکٹری ٹو چیف منسٹر پنجاب، آصف ظہیر ڈائریکٹر پی ایچ اے، صغرا صدف ڈائریکٹر پنجابی کمپلیکس نے شر کت کی۔ انہوں نے کہان کہ مہنگائی ، لو ڈ شیڈنگ اور غر بت کے با عث نو جوان پا کستان میں رہنا پسند نہیں کر تے تا ہم حالا ت کے آگے ہتھیار پھینک دینا دانشمندی نہیں۔ ایک وقت تھا کہ بر طانیہ اور امر یکہ کے حا لا ت ہم سے زیادہ خر اب تھے۔ تا ہم انہوں نے تجر بو ں سے سیکھا اور اپنے اندر بہتری پیدا کی ۔ تبدیلی کے لیے ضروری ہے کہ یو تھ آگے بڑھے اور حکو مت کی معا ونت کر کے اندھیروں میں را ستہ نکا لنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ80 فیصد سے زا ئد پا ر لیمنٹیرز نے یو تھ پا لیسی کی تشکیل میں مشا ورت دی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button