پاکستان

ن لیگ کا 20 ویں ترمیم کی مخالفت کیلئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

لاہور: (ڈیسک رپورٹر) مسلم لیگ ن نے 20 ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے نواز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز پارٹی اجلاس ہوا ۔جس میں نوا زشریف نے چودری نثار اور اسحاق ڈار کو اپو زیشن سے رابطوں کی ہدایت کی ۔آئی این پی کے مطابق مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس گزشتہ روز رائیونڈ جاتی عمرہ میں نوازشریف کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکٹری احسن اقبال ،خواجہ سعد رفیق ،سینٹر پرویز رشید ،حمزہ شہباز اور انوشہ رحمان سمیت پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین نے شرکت کی ۔ اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ میں 20 ویں آئینی ترمیم کی بھر پور مخالفت کی جائے گی ۔اجلاس سے خطاب کے دوران میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت آج تک 18 ترمیم پر بھی عمل درآمد نہیں کروا سکی ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام سے جو بھی وعدے کی وہ پورے نہیں کیے اور آج قوم ان سے مکمل طور پر مایوس ہو چکی ہے ۔ نوا زشریف نے پی آئی سی کے معاملے پر جوڈیشنل کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی۔نواز شریف نے پارٹی سوشل میڈیا کے شعبے کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں 20 ویں ترمیم میمو کیس اور ضمنی انتخابات سے پہلے حکمت عملی طے کرنے کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے اجلاس کے سلسلہ میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی

یہ بھی پڑھیں  عدلیہ پر تنقید، عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker