تازہ ترینعلاقائی

لاہور: بیوہ کی جائیدادہتھیانے کے لئے جیٹھ نے 10سالہ بیٹی کواغواکرلیا

لاہور﴿ ایم اے تبسم سے ﴾بیوہ خاتون کی جائیدادکوہتھیانے کے لئے جیٹھ نے اس کی 10سالہ بیٹی کواغوائ کرلیا،بیوہ خاتون انصاف کے لئے دربدر،تفصیلات کے مطابق گرین ٹائون لاہور کی رہائشی بیوہ عابدہ جمیل نے بتایا کہ میرا خاوند جمیل احمدجوکہ کینسرکا مریض تھا تین سال قبل وفات پاگیا،اس کی وفات کے بعد میرے جیٹھ نے مجھ سے نکاح کرنے کے لئے مجھ پر دبائوڈالنا شروع کردیا،کہ مجھ سے نکاح کرلو،میرے انکار کرنے پر میرے 70سالہ جیٹھ محمداقبال جس نے پہلے ہی سے دوشادیاں کررکھی ہیں، نے میری 10سالہ بیٹی فاطمہ کواغوائ کرلیا ،میں نے اس اغوائ کے متعلق مقامی تھانہ گرین ٹائون میں درخواست بھی جمع کروائی لیکن پولیس انسپکٹرنے مجھے انصاف دلانے کی بجائے مجھے دھمکانا شروع کردیا کہ تم اپنے جیٹھ محمداقبال سے نکاح کرلو،لیکن میں نے پھرانکار کردیا ،اب میرا جیٹھ محمداقبال میرے تین مرلے کے مکان پر بھی قابض ہے جس کی رجسٹری اور میرا شناختی کارڈبھی محمداقبال نے مجھ سے ہتھیا لیا ہے،جبکہ میری بیٹی کوبھی مجھ سے ملنے نہیں دیا جارہا ،مظلوم خاتون عابدہ بی بی نے روتے ہوئے بتایا کہ میری کہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی مقامی پولیس میرے جیٹھ سے ملی ہوئی ہے ،جس کی وجہ سے ابھی تک نہ ہی میری بیٹی کو مجھ سے ملوایا گیا ہے اور نہ ہی میرے مکان کومیرے جیٹھ سے خالی کروایا گیا ہے،کئی بار میرا جیٹھ مجھ سے دست درازی بھی کرچکا ہے ،میں بہت ہی غریب ہوں جبکہ میرا جیٹھ طاقتورشخص ہے جس نے مقامی پولیس کوخرید رکھا ہے،مظلوم خاتون عابدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ،چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمدچودھری سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ مجھے درندہ صفت جیٹھ محمداقبال سے بچایا جائے ،نہیں تومیں اپنے بچوں سمیت وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے خودسوزی کرلوں گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button