پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ہم خیال کے رہنماوٴں کی نواز شریف سے ملاقات

لاہور(نامہ نگار)  مسلم لیگ ہم خیال کے رہ نماوٴں نے جاتی عمرہ رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ شہباز شریف نے بھی نواز شریف کو پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے نواز شریف کو صوبائی بجٹ کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں سمیت، ییلو کیب اسکیم اور کسانوں کو سبسڈی دینے کے حوالے سے فنڈز کی تفصیلات بتائیں۔ بعد میں مسلم لیگ ہم خیال کے رہنماوٴں حامد ناصر چٹھہ،سلیم سیف اللہ ،ہمایوں اختر،ہارون اختر،امیر مقام اور فرید طوفان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی،اس موقع پر چودھری نثار،شہباز شریف اور مہتاب عباسی بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،آئندہ انتخابات اور موجودہ حالات کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  مسجد الحرام میں پہلی بار خواتین رضاکار تعینات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker