تازہ ترینعلاقائی

لاہور:سروسزہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی کے واقع پر دکھ کااظہار

لاہور﴿پریس ریلیز﴾ حلقہ تعلقاتی گروپ لاہور خواتین کنسرن نیٹ ورک اور پتن ترقیاتی تنظیم نے سروسزہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 7 نومولود بچوں کی موت پرگہرے دکھ کااظہارکیا حلقہ تعلقاتی گروپ کے ممبر شفیق خا ن با ہو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ حادثہ کے تمام حقائق کو منظر عام پر لایاجائے اورذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے اس موقع پر حلقہ تعلقاتی گروپ کی ممبر صابرہ عصمت اور شگفتہ سرور نے کہاکہ ہم متاثرہ بچوں کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیںاور وزیر اعلی اور سیکرٹر ی ہیلتھ اور ڈی سی او لاہور سے مطالبہ کرتے ہیں اس واقعہ کے ذمہ داروںکوسزا دی جائے اور آنے والے وقت میںایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا ئیں ۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی ولی عہد کی پاکستان آمدپرچھٹی کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker