تازہ ترینعلاقائی

عوام کومہنگائی،لوڈشیڈنگ،بےروزگاری سے جان چھڑانے کے لئے برادری ازم سے نکلنا ہوگا:امتیازشاکر

لاہور﴿پریس ریلیز ﴾عوام کومہنگائی،بے روزگاری،لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کرنے کے لئے برادری ازم سے نکلنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان ’’سی سی پی‘‘کے نائب صدر معروف کالم نگار امتیازعلی شاکر نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر وکلائ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا،وکلائ کے وفد کی قیادت پاورلائرزگروپ کے چیئرمین محمدرضا ایڈووکیٹ کررہے تھے،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے امتیاز علی شاکر نے کہا کہ پاکستان میں برادری ازم نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کررکھی ہیں۔جس کی وجہ سے پاکستانی عوام کوآج مہنگائی،لوڈشیڈنگ،بے روزگاری،اقربائ پروری جیسی مشکلات کا سامنا ہے،اس موقع پر پاورلائرزگروپ کے چیئرمین محمدرضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ این اے 129،اور پی پی 159میں برادری ازم کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے علاقے میں ترقیاتی کام نہ ہوسکے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں میئوبرادری نے طارق شبیرمیئوکوووٹ دئیے جس کا خمیازہ مذکورہ حلقہ کی عوام آج تک بھگت رہی ہے،امتیازعلی شاکر نے مزیدکہا کہ اب پھر سے رحمانی برادری کے نام نہاد پیروکار برسرپیکار ہیں،اور عوام کوبرادری ازم کے نام پر سبزباغ دکھا رہے ہیں ،جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں یہ رحمانی برادری کے نام پر شعبدہ بازی دکھا رہے ہیں،امتیازعلی شاکر نے مزیدکہا کہ علاقے کی عوام اب باشعورہوچکی ہے اور ان شعبدہ بازوں کی باتوں میں ہرگزنہیں آئیں گے۔اس موقع پر علاقے کی میئوبرادری کے نوجوانوں نے بھی امتیازعلی شاکر سے ملاقات کی ۔اور ان کے خیالات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:اغواء کی 2مختلف وارداتوں میں شادی شدہ خاتون سمیت 2لڑکیوں کواغواء

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker