لاہور(نامہ نگار) لاہورمیں نوجوان وکلاء نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کے حق میں مظاہرہ کیا اورنعرے بازی کی ۔جی پی او چوک میں جمع ہونے والے نوجوان وکلاء نے چیف جسٹس آف پاکستان کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ انکا کہنا تھاکہ وہ پراپرٹی مافیا کو چیف جسٹس پر حاوی نہیں ہونے دیں گے ، وہ چیف جسٹس اورسپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ، لاہورہائیکورٹ اورلاہورڈسٹرکٹ بارمیں بھی یہ مسئلہ اٹھایا جائیگا۔نوجوان وکلاء نے چیف جسٹس آف پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی اوران سے مکمل اظہار یکجہتی کیا
You must be logged in to post a comment.