پاکستان

لاہور: شہباز شریف نے اضافی محکمے اور قلمدان تقسیم کر دئیے

لاہور (ڈیسک رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اضافی محکمے اور قلمدان تقسیم کر دئیے ہیں تاہم صحت کا محکمہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے پاس ہی رکھا ہے ۔وزارتیں اور قلمدان حاصل کرنے والوں میں پنجاب کابینہ کے وزرا بھی شامل ہیں ۔پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کو محکمہ بلدیات کا چارج بھی دیدیا گیا جبکہ وزیر زراعت احمد علی اولکھ کو پلاننگ ،کمیونکیشن اینڈ ورکس کا محکمہ بھی دیدیا گیا ۔ وزیر خوراک چوہدری عبدالغفور کو توانائی کے محکمے کا بھی انچارج بنا دیا گیا ۔وزیر اوقاف احسان الدین قریشی کو ہاؤسنگ اور اربن ڈیولپمنٹ کا بھی وزیر بنا دیا گیا ۔سینیٹر پرویز رشید کو محکمہ اطلاعات کا نگران مقرر کر دیا گیا ۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق خوراک و ماحولیات کی نگرانی صوبائی مشیر منشاء اللہ بٹ کو دے دی گئی ۔وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ چودھری عبدالغفورکو محکمہ توانائی کا بھی انچارج بنا دیا گیا ۔جہانزیب برکی کو محکمہ پبلک پراسیکیوشن کا انچارج مقرر کر دیا گیا اور مینجمنٹ پروفیشنل ڈیولپمنٹ محمہ کا چارج سعید مہدی کو سونپ دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  جاوید ہاشمی آزاد الیکشن لڑ کرن لیگ میں شامل ہوجائیں گے: شاہ محمود قریشی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker