پاکستانتازہ ترین

اٹارنی جنرل عرفان قادر کے خلاف توہین عدالت کی دو درخواستیں دائر

اسلام آباد(بیوروچیف)  اٹارنی جنرل آف پاکستان عرفان قادر کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی دو درخواستیں دائر کردی گئی ہیں ۔ راول پنڈی ہائی کورٹ بار کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے اٹارنی جنرل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے اس میں ، اسپیکر رولنگ کیس کی گزشتہ روز سماعت کے دوران ، کمرہ عدالت میں ہلڑ بازی واقعہ کو بنیاد بنایاگیا ہے، پارلیمنٹرینز کی دہری شہریت کیس کے درخواست گزار وکیل ایم اے نقوی نے بھی سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل اور سیکریٹریز سینیٹ و قومی اسمبلی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی ہے، اس میں کہاگیاہے کہ پارلیمنٹرینز کی شہریت سے متعلق عدالت میں طلب کردی تفصیلات پیش نہیں کی جارہی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!