لاہور(کرائم رپورٹر)اونچی آواز ميں گانے سننے کا شوق دو افراد کی جان لے گیا۔ لاہور ميں پچپن سالہ خاتون سمیت دو افراد فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ لاہور کےعلاقے ہربنس پورہ کے رہائشی دو ہمسایوں میں اونچی آواز میں ڈیک لگانے پر جھگڑا ہوا اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔ ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دونوں گھروں کا ایک ایک فرد ہلاک ہو گیا۔ مقتولين ميں پچپن سالہ مختاراں بی بی اور پچیس سالہ ناظم شامل ہیں۔ پوليس نے فريقين کا مؤقف سننے کے بعد واقعے کي تحقيقات شروع کردي ہيں۔
You must be logged in to post a comment.