اسلام آباد(بیوروچیف) چيف جسٹس افتخار محمد چوہدري اوربيرسٹراعتزازاحسن کے درميان آج بھري عدالت ميں شکوے شکايتيں بھي ہوئيں۔ اسپيکررولنگ کيس ميں دلائل ديتے ہوئے ايک موقع پر وزيراعظم کے وکيل اعتزازاحسن نے چيف جسٹس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سرکبھی آپ میری بات مان بھی لیا کریں،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہی کی بات مانتے چلے آئے ہیں اور ہمیشہ مانی ہے،اعتزاز احسن نے کہا کہ نہیں سر اب آپ نے میری بات ماننا چھوڑ دی ہے، اس پرچیف جسٹس نے کہا کہ اگر چھوڑ دی ہے تو اس کا تناظر مختلف ہوگا۔