تازہ ترینعلاقائی

مون سون تیاریاں مکمل نہ کرنے پر ایم ڈی واسا معطل

لاہور(نامہ نگار) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے مون سون کے آغاز سے قبل ناقص کارکردگی کے باعث ایم ڈی واسا جاوید اقبال کو معطل کر دیا ہے، انہوں نے کہاہے کہ عوامی خدمت کے منصوبوں میں دلچسپی نہ لینے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے آج صبح علامہ اقبال روڈ کے توسیعی منصوبے کاجائزہ لیا،انہوں نے دھرم پورہ ڈرین کی عدم تکمیل اورشہرمیں کھلے مین ہولز کی شکایات پربرہمی کا اظہارکیااورایم ڈی واساسمیت غفلت کے مرتکب افسروں کومعطل کرنے کے احکامات جاری کئے،شہباز شریف نے ہدایت کی کہ علامہ اقبال روڈ کے توسیعی اورسیوریج منصوبے جلد ازجلدمکمل کئے جائیں،ان میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔بعدمیں مینارِپاکستان ٹینٹ آفس میں انہوں نے کھیلوں کے میدانوں کی دیکھ بھال کے لئے موٴثرنظام وضع کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ قبضہ گروپوں سے سرکاری زمین واگزار کراکے کھیلوں کے میدان بنائے جائیں ،شہبازشریف نے کہاکہ خواتین کیلئے بھی کھیلوں کے الگ میدان بنائے جارہے ہیں،کھیلوں اورہارٹی کلچر کے حوالے سے اقدامات سے پنجاب کانیاچہرہ سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button