تازہ ترینعلاقائی

راجہ پرویزاشرف کا وزیراعظم بننا قوم کیلئے سنگین پیغام ہے،عاصمہ جہانگیر

لاہور (نامہ نگار) سپريم کورٹ بار ايسوسی ايشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگير نے کہا ہے کہ راجہ پرويز اشرف کو وزير اعظم بنا کر قوم کو سنگين پيغام ديا گيا۔ لاہور ہائی کورٹ ميں ميڈيا سے گفت گو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگير کا کہنا تھا کہ اگر راجہ پرويز اشرف کو پارليمنٹ نے منتخب کر ليا ہے تو وہ لوگوں کے دلوں ميں گھر نہيں بنا سکتے۔ عاصمہ جہانگير کا کہنا تھا کہ سوئس حکام کو خط لکھنا ہے تو سپريم کورٹ خود لکھوادے سپريم کورٹ نے پہلے بھی متعدد کيسوں ميں ايسے کيا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حامد خان اپنی پارٹی کا ايجنڈا وکلاء ميں لاتے ہيں، جس کی ہم مزاحمت کريں گے۔ ميں کسی پارٹی ميں نہيں ہوں۔ حامد خان يکے بعد ديگرے اليکشن ہارنے کے بعد بوکھلا گئے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:ایف جی کینٹ گیریژن کے سینکڑوں عارضی اساتذہ کرام کی مستقلی یقینی بنائیں،ٹیچرز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker