پاکستانتازہ ترین

اسلامی انقلا ب کی راہ میں ملکی انتشار رکاوٹ ہے،قاضی حسین

لاہور(نامہ نگار) سابق امیر جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی اور اسلامی انقلا ب کی راہ میں ملکی انتشار رکاوٹ ہے۔ مختلف فرقوں میں مشترکہ نکات پر عمل کرکے اسلامی تحریک کو برپا کیا جاسکتا ہے ۔الحمرا ہال لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ اسلامی فرقوں کی قیادت میں اتحاد کی خواہش ترقی کی نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فرقوں میں قرآن مجید اور رسول اللہ سے محبت کا خزانہ سرمایہ اور وحدت کا محور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر تمام فرقے بہت جلد مشترکات پر اکٹھے ہوں گے اور اختلافات سے صرف نظرکیا جائے گا۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کی کاوشوں سے بہت جلد مساجد سے ہم آہنگی کی فضا قائم ہوگی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے زورد یا کہ پاکستان میںا سلامی نظام کے لئے ترکی کا ماڈل اختیار کیا جائے۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے غیر موروثی جماعت ہونے کے باوجود اس کے پیغام کوعوامی مقبولیت نہ ملنے پر غور کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker