تازہ ترینعلاقائی

لاہور: دیوروں نے بھابی کے بال اور بھنویں مونڈ دیں

لاہور(نامہ نگار) دیوروں نے مل کر بھابھی کے سر کے بال او بھنویں مونڈھ ڈالیں ۔ پولیس نے ایک دیور کو گرفتار کو گرفتار کرلیا۔سمن آباد لاہور کی رہائشی نگینہ بی بی کی ایک سال پہلے حاصل پور کے محمد بلال سے پسند کی شادی ہوئی۔ لیکن نگینہ کے سسرالیوں نے اسے کبھی قبول نہیں کیا ۔او اس سے اکثر لڑتے جھگڑتے۔گزشتہ روز جب نگینہ بی بی کا شوہر گھر پر موجود نہ تھا تو اس کے دیوروں نے مل کر اس پر تشدد کیا اور زنجیروں سے باندھ کر سرکے بال اور بھنویں کاٹ دی ۔ موقع دیکھتے ہی نگینہ بی بی سسرال سے بھاگ کر تھانے آئی۔نگینہ بی بی نے تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button