تازہ ترینعلاقائی

لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی قیادت کو طلب کر لیا

لاہور(نامہ نگار)  لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی قیادت کو آج عدالت طلب کر لیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹرزسے ہمدردی ہے لیکن مریضوں کے علاج سے انکار غلط ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ڈاکٹرزکی ہڑتال توہین عدالت ہے۔ انہوں نے مزید ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹرزکیساتھ تھرڈ ڈگری سلوک کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پولیس ڈاکٹروں کو ہراساں نہ کرے ۔بعد ازاں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف کارروائی دوپہر 2بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  دوبارہ عمرہ کرنے پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker