پاکستانتازہ ترین

نیٹو سپلائی کی بحالی کوسپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

لاہور(بیوروچیف) نیٹو سپلائی کی بحالی کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست کے ذریعے چیلنج کر دیا گیا۔ بیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی ملکی وقار ،سالمیت اور پارلیمنٹ کی قراردادوں کے کھلی خلاف ورزی ہے ،نیٹو سپلائی سے ملک میں دہشت گردی کو فروغ ملے گا، مہلک ہتھیار بھی افغانستان پہنچائے جائیں گے جو بعد میں پاکستان کے خلاف ہی استعمال ہوں گے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اس کا نوٹس لے اور نیٹو سپلائی کی بحالی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker