پاکستانتازہ ترین

نیٹو سپلائی بحالی ،کالعدم تحریک طالبان کی سرکاری دفاتر پر حملوں کی دھمکی

لاہور(نامہ نگار) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نےناٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف فوجی اور حکومتی تنصیبات پر پیر کے روز گجرات میں فوجی کیمپ پر کئے جانے والے حملے جیسے حملوں کی دھمکی دے دی۔ پولیس کو ملنے والے ایک پمفلٹ میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگرناٹو سپلائی بند نہ کی گئی تو گجرات جیسے مزید حملے کئے جائیں گے۔ایک انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق بھی تحریک طالبان پاکستان حکومتی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ گجرات کے صدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر سعید وڑائچ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے عوام کو پمفلٹ کے ذریعے انتباہ دیا ہے کہ وہ پولیس، سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اہلکاروں سے دور رہیںکیونکہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں ناٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف ان کے حملے جاری رہیں گے۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے انٹیلی جنس اداروں کے اس انتباہ کو نظر انداز کردیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے اراکین پر نظر رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: سیوریج سسٹم بند ، شہر کی گلیاں اور بازار وینس شہر کا منظر پیش کرنے لگیں ، اہل علاقہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker