پاکستانتازہ ترین

توہین عدالت کا بل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج

لاہور(نامہ نگار) توہین عدالت ترمیمی بل کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاہے کہ بل کو منظور کرنے والوں کیخلاف غداری کی کارروائی کی جائے۔ درخواست گزار کے مطابق ترمیمی بل کا مقصد این آر او عمل درآمد کیس کو سبوتاژ کرنا ہے اوریہ بل عدلیہ کیخلاف سنگین سازش ہے۔ صدر،وزیر اعظم اور دیگر شخصیات کو رعایت دے کر آئین میں ترمیم کی کوشش کی گئی۔بل کی منظوری دینے والے سینٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  مانسہرہ:پی ٹی آئی نے بفہ اور اس کے مضافاتی علاقوں کے عوام کے ساتھ ساتھ کوہستان کے عوام سے کیا گیا وعدہ سچ کر دکھایا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker