تازہ ترینعلاقائی

تھانہ کاہنہ کی حدودشالیمارٹاؤن میں چوری کی واردات ناکام،پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام

لاہور﴿نامہ نگار ﴾تھانہ کاہنہ کی حدودشالیمارٹائون میں چوری کی وارادت ناکام ،پولیس ملزمان کوگرفتارکرنے میں ناکام ،مشتعل عوام نے ٹائرجلا کر مین فیروزپورروڈکوبلاک کردیا۔عوام شدیدپریشانی کا شکار،تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح ساڈھے چھ بجے کے قریب نامعلوم چور چوری کی نیت سے شالیمار ٹائون میں ایک دکان کولوٹنے کی کوشش میں تھے کہ دکان مالک عابد موقع پر پہنچ گیا جسے دیکھ کر 10کے قریب چور بھاگ نکلے ۔بتایا گیا ہے کہ اسی دکان میں پہلے بھی تین پر چوری کی کامیاب وارادتیں ہوچکی ہیں،پہلی چوری کا اندراج 26/03/12بجرم 457/380،دوسری چوری 20/05/12بجرم 457/380،تیسری چوری 09-20-12بجرم 457/380 کا اندراج بھی مقامی تھانہ میں موجودہے۔ان چوریوں میں چور تقریبا 9لاکھ روپے کی بیٹریاں چرانے میں کامیاب رہے ،اور پولیس اس چور گروپ کو پکڑنے میں ناکام رہی،چور ٹیوٹا ہائی ایس ،نمبر1114سفیدکلر کی گاڑی میں بیٹھ کر بھاگ نکلے دکان مالک نے چوروں کا پیچھا کیا لیکن چوروں کوپکڑنے میں ناکام رہا ۔جس پر علاقے کی عوام نے مشتعل ہوکر گزشتہ روز مین فیروزپورروڈشالیمار ٹائون پر سڑک پر ٹائر جلا کر بلاک کردی ،جس سے گاڑیوں کی آمدورفت بندہوگئی،عوام شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔مقامی تھانہ کاہنہ کے ایس ایچ اوشریف سندھونے موقع پر پہنچ کر عوام کوملزمان کوپکڑنے کی یقین دہانی کروائی جس پر عوام منتشرہوگئی اور ٹریفک کوآمدورفت کے لئے کھول دیا گیا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker