پاکستان

لاہور: لاہور سے کراچی کیلئے بزنس ٹرین کا افتتاح

لاہور: پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی بزنس ٹرین کا افتتاح کردیا ہے۔ بزنس کمیونٹی کے لئے چلائی جانے والی بزنس ٹرین ساڑھے 3 بجے لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہوگی جو 18 گھنٹے کا سفر طے کرکے کراچی پہنچے گئی۔ ٹرین میں 954 مسافروں کےسوار ہونے کی گنجائش موجود ہے تاہم اپنے پہلے سفر کے دوران ٹرین 100 سے زائد مسافروں کو لے کر کراچی پہنچے گی، یادرہے پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے کے اشتراک سے پہلی بار ٹرین چلائی گئی ہے جس کا کرایہ 5 ہزار روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button