تازہ ترینعلاقائی

کرپشن کوفروغ دینے کیلئے کرپٹ حکمران عدلیہ کے فیصلوں کوتسلیم نہیں کررہے :مہرشفیق سونا

لاہور﴿نامہ نگار﴾ پاکستان میں آئندہ مستقبل پاکستان مسلم لیگ ن کاہوگا پی پی نے مشرف آمریت کوفروغ دیا کرپشن کوفروغ دینے کیلئے کرپٹ حکمران عدلیہ کے فیصلوں کوتسلیم نہیں کررہے ان خیالات کااظہار کاہنہ نوکی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مہرمحمدشفیق سونا نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ عدلیہ مضبوط ہوگی توانصاف ہوگاجس سے وفاق مضبوط ہوگا مگرموجودہ حکومت کے دواداروں میں اختیارات کی جنگ جاری ہے دونوں ادارے اپنے آپ کو سپریم قراردے رہے ہیں جوجمہوریت کیلئے خطرے کاباعث ہے صدرزداری اوراس کی ٹیم مار اورکرپشن میں مصروف عمل ہے بھٹو کے نظریات کوفروغ دینے کی بجائے کرپشن کوفروغ دیاجارہاہے ایک وزیراعظم اپنے باس کی کرپشن چھپانے کے جر م میں گھرچلاگیا اس کی جگہ کرپشن کے جرم میں وزرات سے ہاتھ دھونے والے کووزیراعظم بنادیاگیا۔ وقت ہاتھ سے نکلتاجارہاہے حکومت قبل از وقت انتخابات کرانے کااعلان کرے۔

یہ بھی پڑھیں  یہودی مسلمان کا محسن ؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker