تازہ ترینعلاقائی

نیمو باز گو ڈیم کی ناجائز تعمیر پر عالمی ثالثی عدالت سے رجوع نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ قابل مذمت ہے: صدر کسان بورڈ پاکستان

لاہور ﴿پریس ریلیز﴾ مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے کاشت کاروں کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی مجرمانہ غفلت اور اس کی قومی اداروں کی تباہی کی پالیسی نے پاکستان کی زراعت کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے بلکہ وہ دریائے چناب اور سندھ پر ناجائز ڈیم تعمیر کر کے پاکستان کی زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے۔ بھارتی آبی جارحیت سے پاکستان کی زرعی زمینیں بنجر ہونا شروع ہو چکی ہیں اور حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ نیموبازگو ڈیم کی ناجائز تعمیر پر عالمی ثالثی عدالت سے رجوع نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ قابل مذمت ہے۔ کاشت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام محب وطن سیاسی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی اس ننگی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں، اُس پر سیاسی، سفارتی دبائو بڑھایا جائے اور پاکستانی زراعت کو تباہی سے بچایا جائے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرے، بصورت دیگر پاکستان بھر کے کاشت کار حکومت پاکستان کی مجرمانہ غفلت پر اور بھارت کی طرف سے سندھ اور چناب پر ناجائز ڈیموں کی تعمیر کے خلاف اسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس کا گھیرائو کریں گے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی درخواست کی کہ وہ از خود نوٹس کے تحت اس اہم قومی مسئلہ اور حکومت کی مجرمانہ غفلت اور اس کے نتیجے میں پہنچنے والے نقصان اور مستقبل میں اس کے تدارک کے لیے عدالتی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے

یہ بھی پڑھیں  رحیم یار خان میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker