تازہ ترینعلاقائی

انتظامیہ رمضان بازاروں میں اشیا کی قیمتوں پر کنٹرول کرے،مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں:امتیازعلی شاکر

لاہور﴿پ ر﴾اسلامی فائونڈیشن آف پاکستان کے صدرامتیازعلی شاکر نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ رمضان بازاروں میں اشیائ کی قیمتوں پر کنٹرول کرے رمضان بازار میں اشیائ خوردونوش مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں اوراشیائ خوردونوش اوردیگراشیائ کی قیمتوں میں مارکیٹ کے مقابلہ کوئی واضح فرق نہیں ہے اکثراشیائ کی قیمتیں مارکیٹ ریٹ سے زائد فروخت کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازار کو پرکشش اور خوبصورت بنانے کااعلان اچھااقدام ہے لیکن اگران رمضان بازاروں میں صارفین کو مارکیٹ سے مہنگے داموں اشیائ کی فروخت کی جائیگی تواسکے بنانے کامقصد فوت ہوجائیگاا نہوں نے کہاکہ رمضان بازار اور مارکیٹوں کے مابین اشیائ خوردونوش کی قیمتوں کاجائزہ لیکر رمضان بازار میں رعائتی نرخوں صحت منداورمعیاری اشیائ کی فراہمی کویقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں اورمقامی وضلعی انتظامیہ کو رمضان بازار اورمارکیٹوں کے مابین اشیائ خوردونوش کی قیمتوں میں فرق قائم کرنے کیلئے سختی سے پابندکیاجائے تاکہ رمضان المبارک میں صارفین رعائیتی نرخوں سے مستفیدہوسکیں ۔

یہ بھی پڑھیں  آذادکشمیر ،پرائس کنٹرول کمیٹی نا کام ،انتظامیہ خاموش تماشائی ،عوام دونوں ہاتھوں سے لٹنے لگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker