پاکستانتازہ ترین

کالم نگارمعاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کی نشاندہی اپنے قلم کے ذریعے کریں:ایم اے تبسم

لاہور﴿ پریس ریلیز ﴾ کالم نگار معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کی نشاندہی اپنے قلم کے ذریعے کریں،تاکہ معاشرہ برائیوں سے پاک ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان ’’CCP‘‘کے صدر معروف کالم نگار ایم اے تبسم نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ معاشرہ میںدن بدن بے راہ روی ،کرپشن،بے روزگاری اپنے پنجے گاڑ رہی ہے جس سے نوجوان نسل خود کو ان برائیوں کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔جس کی نشاندہی کرنا کالم نگاروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی اصلاحی،تعمیری،تربیتی تجاویزاور خیالات کواپنے قلم کے ذریعے عوام الناس تک پہنچائیں اور کوشش کریں کہ کسی پر ذاتی تنقید کی بوچھاڑ کرنے کی بجائے اس کو اصلاحی طرز تحریر کی صورت اجاگر کریں۔ تاکہ اس پر تنقید بھی ہوسکے اور معاشرے میں آپ کی تحریرسے عوام میں شعور بھی پیدا ہوسکے۔ایم اے تبسم نے مزید کہا کہ آج کل کچھ کالم نگار ذاتی انا پر مبنی تحریروں کولکھ رہے ہیں جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔اور اس سے اصلاحی پہلودفن ہوتا نظر آتا ہے۔لہذا کالم نگار اپنے مفادات اور ذاتی انا کو پس پشت ڈال کر صرف عوام کو اصلاحی ،تعمیری ،تربیتی تحریروںکے ذریعے اصل مسائل سے روشناس کرائیں۔یقینااس طرح بڑی حد تک معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker