پاکستانتازہ ترین

پنجاب کے ساتھ زیادتی صدر زرداری کی وجہ سے ہو رہی ہے،شہباز شریف

لاہور(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ساتھ زیادتی صدر آصف علی زرداری کی وجہ سے ہورہی ہے، عوام لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرے ،مگرتوڑپھوڑ نہ کرے، لاہور میں میٹرو بس سروس کے منصوبے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ خود لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔پنجاب میں سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج عوام کا حق ہے ،وہ ان کے ساتھ ہیں۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اختیار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button